ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / متحدہ عرب امارات شدید بارش کا امکان ،تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

متحدہ عرب امارات شدید بارش کا امکان ،تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

Wed, 01 May 2024 17:06:28    S.O. News Service

ابوظہبی، یکم مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں جمعرات سے شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا اورتعلیمی اداروں میں جمعرات اور جمعہ کو تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

العربیہ کے مطابق اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے نمائندے کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے ہیں، اس دوران تیز ہوائوں کی رفتار 65 کلومیٹر کی فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارت میں جمعرات اور جمعہ کو بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر دبئی کے تعلیمی اداروں میں جمعرات اورجمعہ کو تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ حکام کے مطابق تعطیلات کا مقصد اساتذہ اور طلباکی حفاظت کویقینی بنانا ہے۔


Share: